عمران خان اور جہانگیر ترین آمنے سامنے، وزیراعظم کا اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

forensic report on sugar crisis will not be published

اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کرپشن کے خلاف جنگ مزید تیز کردی ہے۔ موجودہ صورتحال میں آٹا اورچینی مافیا کے علاوہ دیگر اتحادیوں کی بے جا من مانیاں اور دباؤ میں نہ آنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی صورت میں کرپشن اور کرپٹ لوگوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، میری حکومت رہے یا نہ رہے مگر سب کا احتساب کیا جائے گا  ۔

جب کہ دوسری جانب ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ  60 اراکین اسمبلی پنجاب میرے ساتھ ہیں اور مرکز میں میری مکمل گرفت ہے۔

ذرائع کے مطابق اس تمام تر صورتحال کو  دیکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کی سمری صدر پاکستان کو کو بھجوا دی ہے کیونکہ اگر ان ہاؤس تبدیلی کے لیے ریکوزیشن جمع ہوتی ہے تو پارلیمانی قوانین کے مطابق  پھر وزیراعظم اسمبلیاں نہیں توڑ سکتے۔

مزید پڑھیں:آٹا اور چینی بحران کے ذمہ داران عمران خان کے قریبی ساتھی نکلے، اب کیا ہوگا ؟

وزیر اعظم عمران خان کا عزم ہے کہ ملک کو کرپشن سے ہر صورت میں پاک کرنا ہے اور عوام کوریلیف دینا ہے اس حوالے سے  عمران خان مصمم ارادہ کیے ہوئے ہیں۔  58ٹو بی کے خاتمے کے بعد اسمبلیوں کو توڑنے کا اختیارات پارلیمنٹ کے پاس ہے اس کے باوجود بھی وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کی سمری فوری طور پر صدر پاکستان عارف علوی کو بھجوادی ہے۔

 

Related Posts