سندھ حکومت کو کورونا وائرس کے خلاف 16 کروڑ 12 لاکھ روپے کی امداد وصول

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کو کورونا وائرس کے خلاف 16 کروڑ 12 لاکھ روپے کی امداد وصول
سندھ حکومت کو کورونا وائرس کے خلاف 16 کروڑ 12 لاکھ روپے کی امداد وصول

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: حکومتِ سندھ نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے 16 کروڑ 12 لاکھ روپے کی امداد وصول ہو گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کے کووِڈ 19 فنڈ کو 2 روز قبل 16 کروڑ 12 لاکھ 10 ہزار 900 روپے امداد وصول ہوئی۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ عطیہ ہمیں پاکستانی کرنسی میں موصول ہوا جو مختلف مخیّر حضرات نے ہمیں دیا ہے جو سندھ حکومت کے 3 ارب روپے کے علاوہ ہے۔

خطیر امداد کیلئے مخیّر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف یہ جنگ ہمیں مل کر لڑنی ہے۔ میں اِس صلہ رحمی کے لیے آپ سب کا شکرگزار ہوں۔

Related Posts