ریونیو بورڈ پنجاب نے راولپنڈی میں 12 کروڑ روپے کی بدعنوانی بے نقاب کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریونیو بورڈ پنجاب نے راولپنڈی میں 12 کروڑ روپے کی بدعنوانی بے نقاب کردی
ریونیو بورڈ پنجاب نے راولپنڈی میں 12 کروڑ روپے کی بدعنوانی بے نقاب کردی

راولپنڈی: ریونیو بورڈ پنجاب نے تین سال قبل راولپنڈی کی تحصیلوں سے روز جمع ہونے والے کوڑے کرکٹ کو گوجر خان میں زمین خرید کر ڈمپ کرنے کے منصوبے میں 12 کروڑ کی بدعنوانی بے نقاب کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی دورِ حکومت کے آخری سال کے دوران راولپنڈی کی ساتوں تحصیلوں سے گوجر خان کے تین موضع جات میں زمین خریدنے کے منصوبے میں کروڑوں کی کرپشن کا پتہ چلا ہے۔

پنجاب ریونیو بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ ڈمپنگ سائٹ کیلئے منتخب کی گئی زمین میں 1000 کنال سے زائد شاملات کا رقبہ شامل کر لیا گیا تھا جبکہ جگہ خریدنے کی منظوری راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دی۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں لوسر کے مقام پر ڈمپنگ سائٹ میں مزید کوڑا جمع کرنے کی گنجائش ختم ہونے پر گوجر خان کے موضع سانگ، پوٹھی اور بجنیال میں 24 سو کنال زمین خریدنے کی منظوری دی گئی۔

زمین کے لیے ایڈیشنل کلکٹر راولپنڈی نے لیگی دورِ حکومت میں 27 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا جس کی حتمی منظوری کیلئے سمری بھی ریونیو بورڈ پنجاب کو ارسال کردی گئی۔

دوسری جانب ریونیو بورڈ نے زمین کی پیمائش دوبارہ کروائی جس میں 2400 کنال کی جگہ 2100 کنال زمین پائی گئی۔ مزید چھان بین سے پتہ چلا کہ زمین کی قیمت 15 کروڑ سے زائد ہے جس میں 1000 کنال شاملات کے شامل ہیں۔

بورڈ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ شاملات کی زمین پہلے ہی سرکار کی ملکیت ہے، اس لیے باقی ماندہ زمین کی قیمت صرف 8 سے 9 کروڑ روپے رہ جاتی ہے جبکہ راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ 27 کروڑ روپے لے چکی ہے۔

Related Posts