جاپان میں بزرگ کا انتقام، 159 سائیکلوں کی گدیاں چوری کرلیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوکیو: جاپان میں 61سالہ بزرگ، آکیو ہاتوری کے گھر پر چھاپے کے دوران پولیس نے چو ری شدہ 159 سا ئیکلو ں کی گدیا ں بر آ مد کر لیںجن کے بارے میں ہاتوری کا کہنا تھا کہ وہ پیشہ ور چور نہیں بلکہ انہوں نے انتقامی کارروائی کے طور پر یہ گدیاں چوری کی تھیں۔

گزشتہ ہفتے جاپان میں ٹوکیو پولیس کو ایک عجیب و غریب شکایت موصول ہوئی کہ ایک صاحب کی سائیکل کی گدی چوری ہوگئی تھی۔ اگرچہ اس چوری کی نوعیت بہت معمولی تھی لیکن پولیس نے چور کی تلاش شروع کردی۔سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے معلوم ہوا کہ سائیکلیں کھڑی کرنے والی جگہ پر ایک عمر رسیدہ شخص آ?یا جس نے خاموشی سے سائیکل کی گدی چوری کی اور چلتا بنا۔

شناخت ہونے پر معلوم ہوا کہ اس کا نام ا?کیو ہاتوری ہے جو وہاں سے کچھ ہی دوری پر رہتا ہے۔پولیس کو یقین تھا کہ سائیکل کی چوری شدہ گدی انہیں اس کے گھر سے برآمد ہوجائے گی لیکن جب پولیس نے چھاپہ مارا تو وہاں سے ایک دو نہیں بلکہ وہاں سے سائیکلوں کی پوری 159 گدیاں برا?مد ہوئیں۔

ہاتوری نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کوئی پیشہ ور چور نہیں بلکہ پچھلے سال کسی ستم ظریف نے اس کی سائیکل کی گدی چرا لی تھی جس کے سبب اسے شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد سے اس نے بھی انتقامی کارروائی کرتے ہوئے دوسروں کی سائیکلوں کی گدیاں چوری کرنا شروع کردیں۔
‘‘ ہاتوری نے پولیس کو بتایاکہ ’’میں چاہتا تھا دوسروں کو بھی معلوم ہو کہ سائیکل کی گدی کوئی معمولی چیز نہیں بلکہ اس کے چوری ہوجانے سے بھی کتنی تکلیف اور اذیت اٹھانی پڑ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ گاڑیاں بنانے والے ممالک میں جاپان کا تیسرا نمبر ہے لیکن پھر بھی وہاں زیادہ تر لوگ  سائیکلیں ہی زیادہ استعمال کرتے ہیں۔اب ہاتوری پولیس کی حراست میں ہے لیکن شاید اسے معمولی سزا یا جرمانے کے بعد چھوڑ دیا جائے۔

Related Posts