کراچی: سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر براہِ راست نشر کرنے پر حکومت کی جانب سے عائد کی گئی پابندی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے عمران خان کی لائیو کوریج پر عائد کی گئی پابندی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست اپنے وکیل عمر سومرو ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی نوجوانوں سے عمران خان ٹائیگرز میں شمولیت کی اپیل