توہینِ رسالت کے قوانین پر یورپی پارلیمنٹ میں قرارداد پیش، دفترِ خارجہ کا اظہارِ افسوس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امید ہے بھارت سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے گا، دفتر خارجہ
امید ہے بھارت سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد: یورپی پارلیمنٹ میں توہینِ رسالت کے قوانین پر قرارداد پیش کی گئی جس پر دفترِ خارجہ نے افسوس اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی قرارداد جو توہینِ رسالت سے متعلق ہے، اس پر پاکستان کو مایوسی ہوئی ہے۔ پاکستان کے نظامِ انصاف اور قوانین پر غیر ضروری تبصرہ افسوسناک ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں خودمختار عدلیہ، آزاد میڈیا اور فعال معاشرے کے علاوہ پارلیمانی جمہوریت بھی اپنا وجود رکھتی ہے۔ پاکستان تمام شہریوں کو بلا امتیاز انسانی حقوق کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔

پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو اپنی اقلیتوں پر فخر ہے جو ملک میں کسی بھی عام شہری کے مقابلے میں یکساں انسانی حقوق رکھتی ہیں۔ اقلیتیں آئین کے مطابق بنیادی آزادیوں کے ساتھ اپنے مذہبی فرائض سرانجام دے سکتی ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے انتظامی میکنزم اور عدالتی نظام وجود رکھتا ہے جبکہ پاکستان عالمی سطح پر تحمل اور بین المذاہب ہم آہنگی کے پرچار میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

دفترِ خارجہ نے کہا کہ پر امن بقائے باہمی کیلئے کام کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور یورپی یونین میں کئی میکنزمز کے تحت دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر گفت و شنید ممکن ہے۔ باہمی دلچسپی کے تحت یورپی یونین سے مثبت روابط جاری رکھے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی دن، پاکستان مزدوروں کو ہر ممکن سہولیات مہیا کرنے کیلئے پرعزم

Related Posts