استعفوں کا معاملہ، عمران خان نے پی ٹی آئی اراکین کا اجلاس 28 دسمبر کو طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

استعفوں کا معاملہ، عمران خان نے پی ٹی آئی اراکین کا اجلاس 28 دسمبر کو طلب کرلیا
استعفوں کا معاملہ، عمران خان نے پی ٹی آئی اراکین کا اجلاس 28 دسمبر کو طلب کرلیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان اسمبلی اپنے استعفوں کی تصدیق کے لئے 28 دسمبر کو قومی اسمبلی جائیں گے۔

پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے تصدیق کی کہ پارٹی چیئرمین نے اجلاس طلب کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اراکین اسمبلی سے زمان پارک لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم اور ایم این ایز اسمبلی سے استعفوں کے حوالے سے اپنی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

تحریک انصاف نے 22 دسمبر کو قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف سے رابطہ کرنے اور استعفوں کی تصدیق کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم گورنر پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ڈی نوٹیفیکیشن کے بعد انہوں نے یہ اقدام موخر کر دیا تھا۔

جمعرات کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مطلع کیا کہ اسپیکر پارٹی کے ایم این ایز کو ایک ایک کر کے دوبارہ اپنے چیمبر میں طلب کریں گے۔

مزید پڑھیں:لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ پر کرسمس کی تقریب، مسیحی برادری کو مبارکباد

ایک سرکاری بیان کے مطابق، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خط کا بھی جواب دیا، جو انہوں نے 15 دسمبر کو لکھا تھا۔

Related Posts