کوئٹہ میں دستی بم دھماکا،4 افراد زخمی

کوئٹہ میں دستی بم دھماکا،4 افراد زخمی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے سبزل روڈ پر دستی بم کے دھماکے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوگئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے بم حملے کی شدید مذمت کی اور صوبائی پولیس چیف کو شہر میں حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانے کی ہدایات دیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر وسیم بیگ نے بعد میں میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ واقعے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنے بیان میں، وزیراعلیٰ نے پولیس کو دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھنے اور امن کے دشمنوں کو ناکام بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:پاکستانی پاسپورٹس پر سعودیہ جانے والے 3افغان باشندے گرفتار

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔

باخبر رہنے کے لئے ہماری اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں
تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں