بلدیہ ٹاؤن میں قادیانیوں کی ارتدادی سرگرمیوں کیخلاف عدالت سے رجوع کے بعد احتجاج کی تیاری

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Residents to protest against activities of Qadiani in Baldia town

کراچی: جمعیت علمائے اسلام ضلع غربی نے بلدیہ ٹاؤن و ملحقہ علاقوں میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ارتدادی سرگرمیوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے اور احتجاج سے قبل 10جون تک تحفظ ختم نبوت مہم چلانے کا اعلان بھی کیا ہے ۔

معلوم ہوا ہےکہ ضلع غربی کے بعض علاقوں میں غرباکو بہلا پھسلاکر قادیانی بنانے کی مذموم کوششیں کئی برس سے جاری ہیں جس کے لئے بلدیہ ٹاؤن کے غوثیہ محلہ ، نیو انجم کالونی کے رہائشی محمد سلیم ولد عبدالعزیز نے سندھ ہائی کورٹ میں ایک آئینی پٹیشن نمبر2042/2021 کے تحت رجوع کیا تھا ۔

مدعی نے آئینی درخواست میں گورنمنٹ آف سندھ کے سیکریٹری داخلہ ، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ ، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف سندھ پولیس ضلع ویسٹ ، ایس ایچ او بلدیہ ٹاؤن ، بشیر احمد ، فوزیہ منظور، بشریٰ عارف ، نازیہ مقصودثقفی اور ان کی اولاد ، اور ہاؤس نمبر 7/21 ، محلہ دارالرحمت ، شرقی چناب نگر ملتان ، اقبال محمود ولد محمد اکبر خان قادیانی ، ہاؤس نمبر 13، اسٹاف کالونی ، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سائٹ کراچی اور 10ویں نمبر پر ڈپٹی کمشنرکراچی ضلع ویسٹ ، کواس کیس میں فریق بنایا ہے ۔

جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ بلدیہ ٹاؤن نمبر 5، جام نگر محلہ نزدنورانی کچن کے قریب کچی آبادی میں غیر قانونی جگہ پر مذکورہ قادیانی اپنی ارتدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جن کو پنجاب سے باقاعدہ فنڈنگ کی جاتی ہے ۔

یہ لوگ مختلف ناموں سے 2011اور 2012 سے تاحال علاقے میں اسلام کے منافی ارتدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو بیرون ممالک کے سہانے خواب دکھائے جاتے ہیں اور اب تو باقاعدہ ہر جمعہ کو تھانے کی سیکورٹی کے تحت ایک ہی وقت میں مجلس منعقد کرتے ہیں ، درخواست گزار کے مطابق پی ایس 115 کے ایم پی اے قاسم فخری نے اس حوالے سے دو برس قبل باقاعدہ اس پر تحریری طور پر مختلف فورمز پر آواز اٹھائی ہے ۔

درخواست میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جس جگہ قادیانیوں کی یہ سرگرمیاں جاری ہیں وہیں پر ایک مسلم شخص کا قتل ہوا تھا،جس کا مقدمہ19اکتوبر2012کوبلدیہ تھانے میں مقدمہ نمبر180/2012درج کیا گیا تھا لہٰذا یہاں کبھی بھی لا اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پاکستان کے آئین میں قادیانیوں کو کسی بھی قسم کی تبلیغی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے لہٰذا ان کی ارتدادی سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے اور روکا جائے ۔

دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ عمرفاروق کالونی ، سیکٹر 19 اے ، بلدیہ ٹاؤن، النور ہارڈوئیر کے سامنے العمران ٹیلر اور سعید اللہ گوٹھ ، گلی نمبر 2 میں واقع فیصل ٹیلر ز کے پاس بھی بعض مشکوک افراد کا آنا جانا لگا رہتا ہے جو لوگوں کو نماز سے بددل کرتے ہیں اور مسلم نوجوانوں میں نماز و دین سے متعلق شکوک و شبہات پیدا کرتے ہیں ، جس کی وجہ سے کئی لوگ ان کے بہکاوے میں آکر مختلف سوالات کرتے ہیں جس کی وجہ سے 20 مئی کو متعلقہ دکانداروں کے پاس آکر جیسے ہی قادیانیت کی ارتدادی سرگرمیاں شروع کیں تو اس کے بعد لوگ جمع ہو گئے جس کے بعد معاملہ تھانے پہنچ گیا تھا۔

مزید پڑھیں:پروموشن پالیسی سے رہ جانے والے کراچی کے 7 ہزار طلبہ کا مستقل داؤ پر لگ گیا

گمراہ کن سرگرمیوں کا حصہ بننے والے نوجوان بعد ازاں جمعیت علمائے اسلام ضلع غربی کے رہنمامولانا عمر صادق کے پاس لائے گئے جنہوں نے ارتدادی سرگرمیوں کی وجہ سے شکایات اور سوالات ان کے سامنے رکھے اور جس کے بعد احتیاطاًتجدید ایمان کیا اور آئندہ ایسی کسی سرگرمی کا حصہ نہ بننے کا عہد کیا ۔

تاہم اس کے بعدجے یو آئی غربی کراچی نے مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا جس کی صدارت ضلعی امیرو سابق صوبائی پارلیمانی لیڈر مولانا عمرصادق نے کی ، اجلاس میں جنرل سیکریٹری مولانافخرالدین رازی ، نیک امان اللہ محسود، ڈاکٹر نصیرالدین سواتی ، حافظ محمد نعیم،حاجی محمود خلجی ، حافظ حبیب الرحمن خاطرودیگر شریک رہے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیہ ٹاؤن میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے خلاف11جون کو ریلی نکالی جائے گی جبکہ یکم جون سے 10جون تک دس روزہ آگاہی مہم چلا ئی جارہی ہے ۔یونین کونسلز کی سطح پر ”ختم نبوت کورس منعقد کئے جار ہے ہیں ۔

اس حوالے سے جمعیت علمائے کے جنرل سیکریٹری مولانا فخرالدین رازی کا کہنا ہے کہ 11جون کو جمعہ کی نمازکے بعد ریلی کا آغاز بلدیہ ٹاؤن چاندنی چوک سے کیا جائے گا، ریلی پولیس لائن تک جائے گی، جہاں پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ، جمعیت علمائے اسلام سمیت دیگر تنظیموں کے قائدین خطابات کریں گے۔

ان کا مذید کہنا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن چاندنی چوک میں قادیانی کی عبادت گاہ بھی ہے ، اس کے علاوہ ان کی دیگر سرگرمیاں بلدیہ ٹاؤن 9 نمبرمیں بھی ہیں جبکہ اس سے قبل بلدیہ ٹاؤن ،سیکٹر 19 اے میں دو سے تین برس قبل قادیانی ارتدادی سرگرمیوں کا نیٹ ورک پکڑا گیا تھا جس کے بعد دوبارہ اب کوششیں تیز کی جارہی ہیں۔

CamScanner 04-02-2021 21.06

Related Posts