احمد شہزاد آؤٹ، ریشم نے احسن خان کو اپنا بہترین دوست قرار دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Resham declares Ahsan Khan her best friend after Ahmad Shahzad

لاہور :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے قومی کرکٹر احمد شہزاد کے بعد اداکار احسن خان کو اپنا بہترین دوست قرار دے دیا۔

انہوں نے اپنی تصویر احسن خان کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایک سچا دوست وہ ہوتا ہے جو ہر اچھے اور برے وقت میں آپ کے ساتھ ہوتا ہے اور آپ کی دولت یا غربت کی وجہ سے آپ کا دوست نہیں ہوتا ہے بلکہ اپنے اخلاق اور اچھے ارادوں کو دیکھ کر دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہے ۔

کچھ عرصہ قبل ریشم نے احمد شہزاد کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں اور انہیں اپنا سب سے اچھا دوست کہا تھا اور ایک تصویر میں دوست کا ایموجی بھی لگایا تھا۔

مزید پڑھیں:حسد انسان کو اندر سے کھوکھلا کردیتی ہے ،اداکارہ ریشم

Related Posts