امریکی ایوانِ نمائندگان میں 9اضافی نشستیں، ری پبلکنز نے کنٹرول حاصل کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: ری پبلکنز نے امریکی ایوانِ نمائندگان میں 9 اضافی نشستیں حاصل کرکے ایوان کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان کے مڈ ٹرم الیکشن میں 218 نشستیں حاصل کر لیں جبکہ ڈیموکریٹس 435رکنی ایوانِ نمائندگان میں 210 نشستیں لے سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

الزامات میں صداقت نہیں، پاکستان کیساتھ دیرینہ تعاون کی قدر کرتے ہیں۔امریکا

دوسری جانب ڈیموکریٹس نے امریکی سینیٹ میں 1 اضافی نشست کے ساتھ برتری حاصل کر لی۔ ری پبلکنز ایک نشست کھو بیٹھے اور 49 نشستوں کے ساتھ دوسری اہم پارٹی بن گئے۔

صدر جو بائیڈن ایوانِ نمائندگان میں اکثریت کھو دینے کے بعد قانون سازی میں مشکلات کا شکار ہیں جبکہ ری پبلکن رہنما مچ میکونیل سینیٹ میں اقلیتی لیڈر کے طور پر منتخب ہو کر سامنے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کی قدر کرتے ہیں، ہم پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

حال ہی میں امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے پاک امریکا تعلقات پر بیان جاری کردیا گیا۔ ترجمان امریکی وزارتِ خارجہ ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ جمہوری اور خوشحال پاکستان خطے اور دنیا کے مفاد میں ہے۔

ترجمان امریکی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکا کے مفاد میں دیکھتے ہیں جبکہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ الزامات میں صداقت نہیں۔

Related Posts