نئی زرعی پالیسی کے تحت کسانوں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی زرعی پالیسی کے تحت کسانوں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان
نئی زرعی پالیسی کے تحت کسانوں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان

پشاور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئی زرعی پالیسی کے تحت خیبر پختونخوا کو مختلف زونز میں تقسیم کر کے کسانوں کو ریلیف دیا جائے گا اور پھلوں اور فصلوں کی نئی اقسام اور بیج متعارف کرائے جائیں گے.

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت خیبر پختونخوا میں زیتون اور زعفران کی کاشت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، صوبائی وزیرِ ماحولیات سید محمد اشتیاق اور متعلقہ صوبائی محکموں کے افسران کی شرکت. معاونِ خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی وڈیو لنک کے ذریعے شرکت.

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ زیتون کی کاشت سے نہ صرف زیتون کی درآمد کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا بلکہ ملکی کھپت کو پورا کرنے کے بعد اسکو برآمد بھی کیا سکے گا۔

وزیرِ اعظم کو زعفران کی کاشت کے حوالے سے جامع منصوبہ پیش کیا گیا جسکی بدولت صوبے بھر میں اس کی کاشت سے مقامی کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اسکے علاوہ وزیرِ اعظم کو فروٹ فار آل منصوبے کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جس کے تحت شاہراہوں کے گرد پھل دار درخت لگائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : قانون کی موجودگی میں شہرقائد میں درختوں کی کٹائی جاری، پولیس کی مجرمانہ خاموشی

Related Posts