اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس وصول کرنے کے لیے متعلقہ بینکوں کی مجاز شاخوں اور اسٹیٹ بینک کے دفاتر کو 30 ستمبر کو شب 9 بجے تک کھلا رکھا جائے گا۔ فیصلہ سرکاری محصولات جمع کرنے میں سہولت کےلیے کیا گیا۔
نیشنل بینک کی ایس بی پی اور بی ایس سی برانچز کے متعلقہ فیلڈ آفسز کے ساتھ لین دین کا تصفیہ 30 ستمبر کو کیا جائے گا جبکہ اس مقصد کے تحت شام 7 بجے نفٹ کی طرف سے خصوصی کلیرنگ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیڈرل بورڈ: ریونیو شارٹ فال کے باعث سالانہ ٹیکس اہداف میں 52 ارب روپے کی کمی
اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ ہدایت کے مطابق تمام بینک متعلقہ برانچز کو 30 ستمبر کو اس وقت تک کھلا رکھنے کے پابند ہوں گے جب تک سرکاری لین دین کی غرض سے خصوصی کلیرنگ حاصل نہ ہوجائے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 13 کروڑڈالر سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 ارب 30 کروڑ ڈالر کی سطح پر موجود ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی گزشتہ روز جاری کردہ زرِ مبادلہ رپورٹ کے مطابق بیرونی قرضوں کی کی ادائیگی کے سبب مرکزی بینک کے زرِ مبادلہ ذخائر کم ہوئے۔ مجموعی طور پر زرِ مبادلہ ذخائر میں 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں: ملکی زرِ مبادلہ میں ایک ہفتے کے دوران 13 کروڑ ڈالر سے زائد کمی ہوئی۔اسٹیٹ بینک