ڈیجیٹل کرنسی پر پابندی سے متعلق درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ڈیجیٹل کرنسی پر پابندی سے متعلق درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں ڈیجیٹل کرنسی پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان گلفراز نے کہا کہ 17 دسمبر کو کیس لگا ہوا ہے، ہم اس دن اپنا جواب بھی جمع کرا دیں گے۔ عدالت نے وقار ذکا کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایف آئی اے اور وزارت کامرس کو 17 دسمبر کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

اسٹیٹ بینک کے وکیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ اسٹیٹ بینک بٹ کوائن کا اکانٹ نہیں کھول رہا۔ ایف آئی اے ڈیجیٹل کرنسی استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے۔

ایف آئی اے کو کارروائیوں سے روکا جائے۔وقار ذکا نے ڈیجیٹل کرنسی پر پابندی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے اور اس سلسلے میں ابھی فیصلہ آنا باقی ہے۔

مزید پڑھیں: مالی سال کے 4 ماہ میں 92 ارب 76کروڑ روپے کے موبائل فونز درآمد کئے گئے

Related Posts