رحمان ملک کا کورونا وائرس پر بحث کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رحمان ملک کا کورونا وائرس پر بحث کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
رحمان ملک کا کورونا وائرس پر بحث کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیرِ داخلہ اور موجودہ سینیٹر رحمان ملک نے کورونا وائرس پر بحث و تمحیص کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا حکومت کو چاہئے کہ وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کورونا وائرس پر اراکینِ پارلیمنٹ کو آگاہ کریں۔

سینیٹر رحمان ملک نے تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت سے کورونا وائرس کے خلاف خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس کا قیام وائرس کے خلاف اقدامات کے لیے ضروری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل عالمی ادارۂ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن)  نے دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وائرس کے خلاف سخت اقدامات اٹھائیں۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبرئیسس نے کہا کہ میں کورونا وائرس کے خلاف تمام ممالک کی اعلیٰ قیادت کو جنگ کی دعوت دیتا ہوں۔

عالمی ادارۂ صحت کے ڈی جی ٹیڈروس گیبرئیسس نے کہا کہ عالمی برادری کے سربراہان کو کورونا وائرس کے خلاف اپنی حکمتِ عملی کو مربوط بنانا ہوگا اور اپنے اپنے ملک کے ہر شعبے کو وائرس کے خلاف مضبوط کریں۔

مزید پڑھیں:  سربراہانِ مملکت کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ کی دعوت

Related Posts