رہبر کمیٹی چور مچائے شور کا فلاپ شو پیش کر رہی ہے۔فردوس عاشق اعوان

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
رہبر کمیٹی چور مچائے شور کا فلاپ شو پیش کر رہی ہے۔فردوس عاشق اعوان
رہبر کمیٹی چور مچائے شور کا فلاپ شو پیش کر رہی ہے۔فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی رہبر کمیٹی چور مچائے شور کا فلاپ شو پیش کر رہی ہے جبکہ کمیٹی کو خود رہبری کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رہبر کمیٹی مسلسل فلاپ شو پیش کر رہی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کو یرغمال بنانا مذموم کوشش ہے۔

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے الیکشن کمیشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہیں جبکہ ہم اپنے مؤقف اور نظرئیے پر ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ احتساب سے راہِ فرار اختیار نہیں کریں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آئین کی حکمرانی، قانون کی بالادستی اور بلا تفریق احتساب کے داعی ہیں جبکہ پوری قوم گواہ ہے کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت نے کسے صادق اور امین قرار دیا اور کون بد دیانت ٹھہرا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جمہوریت سے بدلہ لینے پر تُل گئے ہیں۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ روز  اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جس طرح خالی ہاتھ اسلام آباد آئے تھے، ویسے ہی خالی ہاتھ واپس لوٹے۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان جمہوریت سے بدلہ لینے پر تل گئے ہیں۔فردوس عاشق اعوان