اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اُن کے فون چوری ہونے کی خبر سن کر بڑا دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جو بندہ اپنے فون نہیں سنبھال سکتا اس نے ساڑھے تین سال ملک کیسے سنبھلا ہوگا اور ابھی وہ کہہ رہا ہے کہ پھر مجھے اقتدار میں لاؤ۔
جو بندہ اپنے فون نہیں سنبھال سکتا اس نے ساڑھے تین سال ملک کیسے سنبھلا ہوگا اور ابھی وہ کہہ رہا ہے کہ پھر مجھے اقتدار میں لاؤ.
— Reham Khan (@RehamKhan1) May 16, 2022
خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دو موبائل فونز چوری ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے سیاسی و معاشی بحران پر مشاورت کیلئے اتحادیوں کا اجلاس آج طلب کرلیا
شہباز گِل کی جانب سے ٹوئٹر پر کہا گیا تھا کہ پرسوں سیالکوٹ میں ایک طرف جان بوجھ کر عمران خان کو کوئی سیکیورٹی نہیں کی دی گئی اور دوسری جانب ان کے دو فونز چوری کئے گئے۔
پرسوں سیالکوٹ میں ایک طرف جان بوجھ کر عمران خان کو کوئی سیکورٹی پروائیڈ نہیں کی گئی اور دوسری طرف ان کے دو فون چوری کئے گئے۔ آپ تو بلکل بوکھلا گئے ہیں۔خان نے جو وڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے وہ ان فونوں سے نہیں ملنا۔عمران خان کے جلسہ گاہ جانے کے بعد ائیرپورٹ سے فون چوری کروائے گئے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 16, 2022