عمران خان اپنا فون سنبھال نہیں سکتے، ملک کیسے سنبھالیں گے، ریحام خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خود کو عوام کا ہمدرد کہنے والے نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا، ریحام خان
خود کو عوام کا ہمدرد کہنے والے نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا، ریحام خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اُن کے فون چوری ہونے کی خبر سن کر بڑا دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جو بندہ اپنے فون نہیں سنبھال سکتا اس نے ساڑھے تین سال ملک کیسے سنبھلا ہوگا اور ابھی وہ کہہ رہا ہے کہ پھر مجھے اقتدار میں لاؤ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دو موبائل فونز چوری ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے سیاسی و معاشی بحران پر مشاورت کیلئے اتحادیوں کا اجلاس آج طلب کرلیا

شہباز گِل کی جانب سے ٹوئٹر پر کہا گیا تھا کہ پرسوں سیالکوٹ میں ایک طرف جان بوجھ کر عمران خان کو کوئی سیکیورٹی نہیں کی دی گئی اور دوسری جانب ان کے دو فونز چوری کئے گئے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ بالکل بوکھلا گئے ہیں، عمران خان نے جو وڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے وہ ان فونوں سے نہیں ملے گا۔

شہباز گل نے کہا کہ عمران خان کے جلسہ گاہ جانے کے بعد ایئرپورٹ سے فون چوری کروائے گئے۔

Related Posts