ریحام خان نے اپنی تیسری طلاق سے متعلق ویڈیو بیان جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریحام خان نے اپنی تیسری طلاق سے متعلق ویڈیو بیان جاری کردیا

سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی طلاق کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے ایسی افواہیں پھیلانے والوں کو اپنی زندگی پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔

“”انہوں نے X پر ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میں 12 بار شادی کروں یا 12 بار طلاق دوں آپ کو کوئی حق نہیں اس پر بات کریں لیکن میں یہ بھی بتانا چاہتی ہوں کہ اگر آپ اپنی شادی شدہ زندگی یا اپنے کیریئر یا اپنے بیٹے یا بہن کی شادی پر اتنی توجہ دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔

ویڈیو میں برطانوی پاکستانی صحافی اپنے شوہر مرزا بلال کے ساتھ بات کر رہی تھیں جن کے ساتھ وہ گزشتہ سال دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔ یہ ان کی تیسری شادی ہے۔

ریحام نے چھ منٹ سے زیادہ کی ویڈیو یہ کہہ کر شروع کی کہ وہ ایک “اہم اعلان” کرنے جا رہی ہیں جس سے کچھ لوگوں کو تکلیف ہوگی۔

کیا ریحام خان کی تیسری شادی بھی ٹوٹ گئی؟

صحافی کے مطابق انہیں صحافیوں سمیت کئی لوگوں کے فون کالز موصول ہوئیں۔ ویڈیو کا پہلا حصہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والوں کی طرف سے دکھائی جانے والی “تشویش” کے بارے میں بات کر رہی ہے۔

Related Posts