سندھ میں بھی قیدیوں کی سزاؤں میں کمی، کن قیدیوں پر اطلاق نہیں ہوگا؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
وفاقی حکومت پہلے ہی اعلان کرچکی ہے، علامتی فوٹو

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عید الفطر کے موقع پر جیلوں میں قیدیوں کی سزا میں معافی کا اعلان کردیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر سزا یافتہ قیدیوں کو معافی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے عید الفطر کے موقع پر سزا یافتہ قیدیوں کو 120 دنوں کی رعایت دینے کی منظوری دے دی۔

مراد علی شاہ کی طرف سے دی گئی معافی سے 820 قیدیوں کو فائدہ ہوگا، معافی کا اطلاق ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ سزائے موت، قتل، جاسوسی، دہشت گردی، ریپ اور ڈکیتی کے قیدیوں پر بھی معافی کی رعایت کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Related Posts