پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد ریکوری دیکھنے میں آئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد ریکوری دیکھنے میں آئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد ریکوری دیکھنے میں آئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد ریکوری دیکھی گئی‘ نقصان اٹھانے کے بعددن کے شروع میں لگ بھگ 1700 پوائنٹس کا خسارہوا جس کے بعد مثبت آثار نمودار ہونا شروع ہوگئے۔

بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 104.19 پوائنٹس 90.29 فیصد مجموعی طور پر اضافہ دیکھا گیا اور وہ 36،060.38 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹوں کے کھلنے کے چند منٹ بعدہی ہفتے میں تیسری بار اسٹاک ایکسچینج میں تجارت بند کردی گئی، کے ایس ای index30 انڈیکس 5.96 فیصد گر کر 15،039.17 پوائنٹس پر آگیا۔

جب ٹریڈنگ روک دی گئی تو کے ایس ای 100 انڈیکس 34،273.73 پوائنٹس پر بند ہوا۔

لوئر بینچ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 24.27 پوائنٹس 0.15 فیصدکی بحالی اور 16،016.64 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ہفتے میں آج بھی تیسری بار اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کو روک دیا گیا تھا۔ایسا ہی اقدام پیر کے روز بھی کیا گیا تھا‘جب عالمیمنڈیوں میں تیل کے پرائس میں کمی واقع ہوئی تھی۔ پی ایس ایکس قوانین کے مطابق، اگر کے ایس ای 30 انڈیکس پانچ منٹ یا اس سے زیادہ مدت کے لئے چار فیصد سے تجاوز کرجاتا ہے تو تجارت روک دی جاتی ہے۔

کچھ دنوں سے مارکیٹ مسلسل خسارے میں جارہی ہے جس کی وجہ عالمی مارکیٹ پر کورونا وائرس کا خوف ہے۔

عالمی مارکیٹ کے موجودہ حالات زوال کا سبب بنے کیونکہ ایکویٹی منڈیوں میں شورش ہے امریکہ اور یورپ نے اس بحران پر بھی گرفت حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کی جبکہ مرکزی بینک کی مالی منڈیوں کی حمایت یا معاشی محرک کی فراہمی ناکام ہوگئی ہے اور سرمایہ کار محفوظ علاقوں میں چلے گئے۔

لندن میں بھی آج برادن رہا۔ فرینکفرٹ کا 1989 کے بعد سے سب سے تاریک دن تھا، اسی سال برلن کی دیوار گر ی، جبکہ پیرس کو ریکارڈ میں آج کے دن میں سب سے بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔

Related Posts