یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر دالیں 48 روپے تک فی کلو مہنگی کردی گئی ہیں جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کالے چنے کی فی کلو قیمت میں 48 روپے کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد کالے چنے کی قیمت 172 سے بڑھ کر 220 روپے فی کلو ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈالر کی قدر میں کمی جاری، نئی قیمت 213 روپے ہوگئی

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دال مسور کی فی کلو قیمت 270 روپے سے بڑھ کر 310 روپے، سرخ لوبیا کی فی کلو قیمت 235 سے بڑھ کر 270 روپے فی کلو اور ثابت مسور دال کی فی کلو قیمت 275 روپے سے بڑھ کر 310 روپے ہوگئی۔

دال مونگ کی فی کلو قیمت بھی 30 روپے اضافے کے بعد 170 روپے سے بڑھ کر 200 روپے فی کلو ہوگئی۔

Related Posts