حالیہ بارشوں سے کراچی بھر کے ریسٹورنٹس میں پانی بھرگیا، اربوں کا نقصان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حالیہ بارشوں سے کراچی بھر کے ریسٹورنٹس میں پانی بھرگیا، اربوں کا نقصان
حالیہ بارشوں سے کراچی بھر کے ریسٹورنٹس میں پانی بھرگیا، اربوں کا نقصان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن (اپرا) کے کنوینر اطہر چاؤلہ نے حالیہ بارشوں کے دوران کراچی بھر کے ریسٹورنٹس میں بھرنے والے پانی کی نکاسی کے اب تک کوئی انتظامات نہ ہونے پرگہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے سندھ حکومت، ڈی ایچ اے اور سی بی سی کے اعلیٰ حکام سے درخواست کی ہے کہ ریسٹورنٹس انڈسٹری کو مزید تباہی سے بچانے کے لیے پانی کی نکاسی فوری یقینی بنائی جائے تاکہ کاروباری سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوسکیں۔

اطہر چاؤلہ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ حالیہ موسلا دھار بارشوں سے کراچی کے بیشتر علاقوں باالخصوص ڈیفنس، کلفٹن،پی ای سی ایچ ایس،نارتھ ناظم آباد،ناگن چورنگی، بفرزون، حیدری،گلشن اقبال، گلستان جوہر سمیت دیگر علاقوں میں واقع ریسٹورنٹس میں بارش کا کئی فٹ پانی بھرگیا ہے جو اب تک نہیں نکالا جاسکا جس کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء خراب ہوگئی ہیں۔

ریسٹورنٹس کے کچن اورفرنیچر تباہ ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریسٹورنٹس مالکان اپنی مدد آپ کے تحت بارش کا پانی نکال رہے ہیں مگر ریسٹورنٹس کے باہر بارش کا کئی فٹ جمع ہونے سے نکاسی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ بار ش کا سلسلہ تھمے4روز گزر گئے مگر ڈی ایچ اے،سی بی سی اور دیگر علاقوں کے متعلقہ اداروں نے ریسٹورنٹس سے بارش کے پانی کی نکاسی کے کوئی انتظاات نہیں کیے۔

ان اداروں کی غفلت اورنااہلی کی وجہ سے ریسٹورنٹس انڈسٹری کواربوں کا نقصان ہوا ہے کیونکہ کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے طویل لاک ڈاؤن سے ریسٹورنٹس انڈسٹری کو اتنا مالی نقصان نہیں ہوا جتنا حالیہ بارشوں سے ہوا ہے۔

اطہر چاؤلہ نے مزید کہاکہ جن علاقوں میں پانی کم ہوگیا ہے وہاں کے الیکٹرک بجلی بحال کرے جبکہ ریسٹورنٹس انڈسٹری کو حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے مالی مدد کی جائے تاکہ وہ دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں بصورت دیگرریسٹورنٹس انڈسٹری سے وابستہ لاکھوں افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

Related Posts