راولپنڈی پولیس مجرموں کو پکڑنے میں ناکام، شہری میدان میں آگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی پولیس مجرموں کو پکڑنے میں ناکام، شہری میدان میں آگئے
راولپنڈی پولیس مجرموں کو پکڑنے میں ناکام، شہری میدان میں آگئے

راولپنڈی:راولپنڈی میں ڈاکو راج، پولیس جرائم پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈکیت پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا،گرفتار ہونے والے ڈکیت کا تعلق افغانستان سے ہے اور ڈکیتیوں کی متعددوارداتوں میں ملوث ہے۔

پکڑے جانے والے ڈکیت سے آٹھ موبائل فونز،ایک عدد موٹر سائیکل اور 32 بور پسٹل برآمد ہوا ہے،پولیس نے ڈکیت کو پکڑنے والے شہری سمیع اللہ کو بھی حبس بے جا میں رکھا اور شہری سمیع اللہ کو اس واقعہ کے ساتھ ملوث کرنے کی پوری کوشش کی لیکن شہریوں اور میڈیا کی مداخلت پر شہری کی جان بخشی گئی۔

ڈکیتی کا شکار ہونے والے شہری کا گرجا روڈ راولپنڈی میں ذاتی گودام ہے،اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے ڈکیت کے لیے انتہائی نرم رویہ اختیار کیے رکھا اور پولیس نے پوری کوشش کی ہے کہ ڈکیت کو پکڑنے والے شہری کو مقدمے میں نامزد کیا جائے اور شہری کو ڈکیت کا ساتھی قراردیا جائے۔

اس حوالے سے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں ڈکیتی،چوری،اسٹریٹ کرائمز،زنا بالجبر،اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے جبکہ پولیس کی کارکردگی زیرو ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب نوٹس لیں تاکہ ہماری جان و مال جرائم پیشہ لوگوں سے محفوظ رہ سکیں۔

Related Posts