دبئی :آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریزکے رکن رنجن مدوگالے نے راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے لیے استعمال ہونے والی پچ کو اوسط سے کم قرار دیدیا۔
رنجن مدوگالے نے کہا کہ پچ کا کردار پانچ دنوں کے دوران مشکل سے بدلا ،پچ میں سیمرز کے لیے تیز رفتار تھی نہ ہی میچ کے آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ اسپنرز کومدد ملی۔ میری نظر میں یہ بلے اور گیند کے درمیان یکساں مقابلے کی نمائندگی نہیں کرتا۔ لہٰذا، آئی سی سی کے رہنما خطوط کو مدنظر رکھتے ہوئے میں اس پچ کو اوسط سے کم درجہ دیتا ہوں۔
مزید پڑھیں:پرفارم کروں یا نہ کروں مجھ پر تنقید ہوتی ہے،تنقید سے گھبراتا نہیں،امام الحق