آر آئی یو جے کے سالانہ انتخابات، شکیل احمد صدر اور محمد صدیق النظر جنرل سیکرٹری منتخب

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آر آئی یو جے کے سالانہ انتخابات، شکیل احمد صدر اور محمد صدیق النظر جنرل سیکرٹری منتخب
آر آئی یو جے کے سالانہ انتخابات، شکیل احمد صدر اور محمد صدیق النظر جنرل سیکرٹری منتخب

اسلام آباد: راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے انتخابات 2021.22 میں شکیل احمد صدر اور محمد صدیق النظر جنرل سیکرٹری سمیت تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب، وفاقی وزیر بابر اعوان نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

نومنتخب کابینہ کی کامیابی کا اعلان الیکشن کمیٹی کے چیئرمین طارق مسعود ممبر آصف پرویز بٹ اور ممبر عدنان شوکت  نے نیشنل پریس کلب آسلام آباد میں ممبران کی بڑی تعداد کی موجودگی میں کیا۔

سپورٹران نے گروپ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کامیابی کے اعلان کے موقع پر پریس کلب میں جشن کا سا سما رہا۔ وفاقی وزرا ء نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ نئی کابینہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت صحافتی تنظیموں کو ساتھ لیکر آزادئ رائے کو یقینی بنا رہی ہے آر آئی یو جے میڈیا کے مسائل حل کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر گی۔

تفصیلات کے مطابق آر یو جے کے سال 2021-22 کے لیے عہدیداران کے انتخاب کے لئے اشفاق ساجد پینل نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جبکہ ان کے مقابلے میں کسی بھی نشست کے لئے کسی امیدوار نے کاغزات جمع نہیں کروائے۔

الیکشن کمیٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صدر کی نشست پر شکیل احمد ۔جنرل سیکرٹری محمد صدیق انظر، نائب صدور رانا رضوان، عثمان خان، منیبہ افتخار، جوائنٹ سیکرٹریز، اظہر شریف عمر جٹ، شازیہ طاہر، فنانس سیکرٹری ایاز اکبر ایگزیکٹو ممبران ہیں۔ سید محمد یاسین ہاشمی ۔عثمان مغل۔زبیر خان ۔یاسر نظر ناصر عباس۔ولید چوہدری ۔ملک ظفر اقبال۔ملک زبیر اعوان ۔عثمان ملک۔محمد ظریف۔مومنہ خان ۔طیب گلفام کامیاب قرار پائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آئیسکو بوگس میٹرز اسکینڈل کیس، 4 گرفتار ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Related Posts