راولپنڈی، کار چور گروہ سرگرم، شہری کو قیمتی گاڑی سے محروم کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی، کار چور گروہ سرگرم، شہری کو قیمتی گاڑی سے محروم کردیا گیا
راولپنڈی، کار چور گروہ سرگرم، شہری کو قیمتی گاڑی سے محروم کردیا گیا

راولپنڈی:کار چوری کی وارداتیں اپنے عروج پر پہنچ گئیں، تھانہ وارث خان کی حدود محلہ حکمداد میں کارچور رات گئے گھر کے سامنے سے شہری محمد ظریف ولد حاجی صدیق ساکن گلی نمبر 15 محلہ حکمداد کی قمیتی گاڑی کرولا ایکس ایل آئی 2009 ماڈل لے اڑے۔

ایک دن پہلے چوروں نے باقاعدہ اس علاقے میں مختلف گلیوں میں گھس کر گاڑیوں کے لاک کھولنے کی کوشش کی تھی، گاڑیوں کے الارم بجنے پر کار چور بھاگ نکلے تھے۔

10 دسمبر رات کو پولیس کو باقاعدہ اس حوالے سے درخواستیں دی گئیں اور چوروں کی ویڈیو فوٹیج بھی دی گئی، لیکن اس کے باوجود کوئی ناکہ بندی یا گشت نہیں کیا گیا۔

راولپنڈی، کار چور گروہ سرگرم، شہری کو قیمتی گاڑی سے محروم کردیا گیا

پولیس کی روایاتی سستی کے باعث گزشتہ رات چور شہری محمد ظریف ساکن گلی نمبر 15 کی ایکس ایل ای کرولا 2009 ماڈل گھر کے سامنے سے چوری کر لے گئے۔

علاقہ مکینوں نے پولیس حکام سے مذکورہ واقعات کے پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ہے، مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر کارروائی نہ کی گئی تو اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی: کار چور گروہ سرگرم ہوگیا، دیدہ دلیری سے کارروائیاں جاری

Related Posts