اسپنر روی چندرن ایشون بھارتی اسکواڈ میں شامل

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسپنر روی چندرن ایشون بھارتی اسکواڈ میں شامل
اسپنر روی چندرن ایشون بھارتی اسکواڈ میں شامل

آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم نے آخری لمحات میں اپنے اسکواڈ میں اسپنر روی چندرن ایشون کو شامل کرلیا ہے۔

5 ستمبر کو بھارتی کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیا تھا تاہم اب اس میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔سینئر بولر کو ٹیم کا حصہ بنا دیا گیا۔

بھارتی اسپنر اکشر پٹیل انجری سے صحتیاب نہ ہوسکے، وہ ایشیاکپ میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔

آئی سی سی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن ایشون کو اسپنر اکشر پٹیل کی جگہ ورلڈکپ کیلئے بھارتی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

بھارتی ٹیم کی ورلڈکپ میں قیادت روہت شرما کریں گے جبکہ ہاردک پانڈیا نائب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی ورلڈ کپ 2023: قومی ٹیم کہاں کھڑی ہے؟

بھارتی ٹیم کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد سراج، کلدیپ یادیو، محمد شامی، روی چندرن ایشون، ایشان کشن اور سوریا کمار یادو شامل ہیں۔

Related Posts