ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کی طبیعت میں بہتری، ہسپتال سے ڈسچارج

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس، رؤف صدیقی پر و دیگر پر فرد جرم عائد کردی گئی
غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس، رؤف صدیقی پر و دیگر پر فرد جرم عائد کردی گئی

ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کی طبیعت میں بہتری آئی ہے جنہیں کراچی کے  ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ سابق وزیر کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے رہنما و سابق صوبائی وزیررؤف صدیقی قومی ادارہ برائے امراضِ قلب سے ڈسچارج ہوئے ہیں۔ رؤف صدیقی کو 3 روز قبل دل کا شدید دورہ پڑا جس کے بعد ان کا ہسپتال میں علاج شروع کیا گیا۔

نواز شریف کا دورہ، جام کمال سمیت اہم سیاسی رہنما ن لیگ میں شامل

قبل ازیں رؤوف صدیقی ایک کیس کے سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ پہنچے تو پتہ چلا کہ متعلقہ عدالت کے جج چھٹی پر ہیں۔ بعد ازاں کیفے ٹیریا میں چائے پینے کے دوران ایم کیو ایم (پاکستان) کے رہنما کو دل کا شدید دورہ پڑا اور ہسپتال لے جایا گیا۔

ترجمان قومی ادارہ برائے امراضِ قلب کا کہنا ہے کہ رؤف صدیقی کو شدید ہارٹ اٹیک کے ساتھ ہسپتال لایا گیا جس کے باعث ان کے پھیپھڑوں میں پانی جمع ہوگیا تھا، جس کے بعد ان کی ہسپتال میں انجیو پلاسٹی ہوئی اور ایک اسٹنٹ بھی ڈالا گیا۔

خیال رہے کہ جنوری 2018 میں رؤف صدیقی کو بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس میں ملزم قرار دیا گیا جبکہ اگلے ہی ماہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ان پر فردِ جرم عائد کردی تھی۔ رؤف صدیقی کی شادی اپریل 2018 میں ہوئی تھی۔

Related Posts