فوج کو گالیاں دینے والے ہوش کے ناخن لیں، علامہ راشد سومرو

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ افغانستان، عراق، چیچنیا، بوسنیا، شا م، فلسطین، الجزائر، صومالیہ ودیگر ملکوں میں وہاں کی فوج نہ رہی تو وہاں نیٹو اور عالمی استعمار نے اقتدار سنبھال لیا، افغانستان، عراق سمیت دیگر ملکوں میں کتنے سال نیٹو اور امریکی فوج رہی۔ فوج کو گالی دینے والے سوچیں اگر خدانخواستہ فوج نہ رہی تو کیا دوسری فوج آئے گی؟ کیا آپ نیٹو اور دیگر عالمی استعمار کی فوج کو دعوت دے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام گاگڑی تحصیل کنگری ضلع خیرپور میں کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اندھیرے میں موبائل فون کا استعمال آنکھوں کیلئے خطرناک

اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبد القیوم ہالیجوی، مولاناعبداللہ مہر، مولانا میرمحمد میرک، مولانا محمد رمضان پھلپوٹو ، مولانا مفتی طاھر ہالیجوی ، مولانا قاری کامران احمد ، مولانا جابر ہالیجوی و دیگر عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بیرونی ایجنٹ ہے وہ ملک کے ٹکڑے کرنا چا ہتا ہے عمران خان کے چار سالہ دور اقتدار میں ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔

عمران خان نے پاکستان کو معاشی طور پر آئی ایم ایف عالمی استعمار کے حوالے کر دیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام نے عمران خان کے عزائم سے قوم کو بہت پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا۔
شہید اسلام علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو نے 2012 میں اسلام زندہ باد کانفرنس سکھر میں لاکھوں کے مجمع میں عمران خان کو شیطان خان کہہ کر ان کے ایجنڈے کو عوام کے سامنے پیش کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

شہر میں دہشت گردی کی بڑھتی لہر تشویشناک ہے، مولانا عظیم عثمان

علامہ راشدمحمود سومرو نے سندھ کی صورتحال کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 75 سالوں سے عوام کو روٹی،کپڑا ور مکان کے نعرے پر بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔

سندھ کے عوام نے جن سیاستدانوں کو ووٹ دے کر اسمبلیوں میں بھیجا ہے عوام کو ان کا احتساب کرنا چا ہئے۔ سندھ کے لوگ ہمیں ووٹ نہیں دیتے لیکن سوال ہم سے پوچھتے ہیں، ہم چا ہتے ہیں کہ جن کو ووٹ دیں ان سے حساب بھی لیں۔

سندھ میں تعلیم،صحت سمیت دیگر شعبے تباہ حال ہیں، سندھ کا کیس لڑ رہا ہوں اس میں انقلاب کی ضرورت ہے، پی ڈی ایم ملک بچا نا چا ہتی ہے، عمران خان تو ملک بیچ چکا تھا عارضی سیاسی اتحاد کی آڑ میں ہم پر تنقید کی جارہی ہے، اگر آپ ہمیں بھاری اکثریت سے کامیاب کریں تو ہمیں کسی کے ساتھ مل بیٹھنے کی کیا ضرورت ہے؟
انہوں کہا کہ اس ملک میں اسلامی نظام قائم ہونا چاہئے اسلامی قانون کے نافذ کئے بغیر اس ملک کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔
کیا ہم نے قوم کو اس ملک میں نظام مصطفی سے روشناس کرا یا ہے ؟کیا ہم نے سیاست محمد مصطفی ﷺبیان کی ہے؟ آزادی کی تحریک میں ہزاروں مسلمانوں کو شہید کیا گیا غلامی سے نجات قربا نیوں سے ملتی ہے جمعیت علمائے اسلام کے کارکن اس ملک کی اپنے آخری قطرے تک حفاظت کریں گے۔

Related Posts