افغان کرکٹر راشد خان نے زلزلہ متاثرین کیلئے فنڈ قائم کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر راشد خان نے افغان زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے امدادی فنڈ قائم کر دیا۔

افغان آل راؤنڈر نے دنیا کے تمام کرکٹرز سے اپیل کی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام کی مدد کی جائے جو اس وقت قدرتی آفت کا شکار ہیں۔راشد خان نے مختلف ممالک سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے آنے والی امداد پر ان ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے بدھ بائیس جون کو افغانستان میں تباہ کن زلزلہ آیا، جس کی لپیٹ میں کئی افغان صوبے آئے۔ زلزلے میں ہزاروں اموات ہو چکی ہیں جبکہ ہزاروں افزاد زخمی ہیں۔ زلزلے نے جنگ زدہ ملک کیلئے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

Related Posts