لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں سابق کپتان راشد لطیف سرفراز احمد اور محمد رضوان کو ٹپس دینے گراؤنڈ پہنچ گئے۔
سابق کپتان پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی دعوت پر ٹریننگ سیشن میں پہنچے۔راشد لطیف انگلینڈ سے سیریز سے قبل سرفراز احمد اور محمد رضوان کو ٹپس دینے آئے۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستانی سرزمین پر 17سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے آئی ہے، یکم دسمبر سے راولپنڈی میں پہلا کرکٹ ٹیسٹ شروع ہوگا۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 9دسمبر سے ملتان جبکہ تیسرا ٹیسٹ 17دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں اپنی کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز کر دیا، ایک روز آرام کے بعد مہمان ٹیم نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
کھلاڑیوں نے بیٹنگ،باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔ 29اور 30نومبر کو بھی پریکٹس سیشن منعقد کیا جائے گا جس کے بعد یکم دسمبر سے راولپنڈی میں پہلا کرکٹ ٹیسٹ شروع ہوگا۔
سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 9دسمبر سے ملتان جبکہ تیسرا ٹیسٹ 17دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں:مراکش سے شکست پر بیلجیم میں ہنگامے پھوٹ پڑے، ٹیم کیخلاف احتجاج
یاد رہے کہ انگلینڈ ٹیم ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب متحدہ عرب امارات سے اسلام آباد پہنچی جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے ٹیم کا استقبال کیا۔