ہمبنٹوٹا: افغان لیگ اسپنر راشد خان سری لنکا کے خلاف پہلے 2 ون ڈے میچز میں شامل نہیں ہوں گے۔
افغان کرکٹ بورڈ ذرائع کا حوالے سے کہنا ہے کہ راشد خان کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے ہیں۔ٹیم فزیو کی رپورٹ کے مطابق لیگ اسپنر مکمل آرام کریں گے۔
افغانستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچز 2، 4 اور 7 جون کو کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:میری رائے کو لوگ ہمیشہ غلط سمت دے دیتے ہیں، محمد عامر
افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق امید ہے کہ تیسرے ون ڈے میں راشد خان کی واپسی ہوگی۔واضح رہے کہ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلی جائے گی۔