میری رائے کو لوگ ہمیشہ غلط سمت دے دیتے ہیں، محمد عامر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ میری رائے کو لوگ ہمیشہ غلط سمت دے دیتے ہیں، بات کچھ اور ہوتی ہے، مطلب کچھ اور نکال لیتے ہیں۔

ایک پروگرام کے دوران مداح کے سوال پر سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ بابر سے میری نہیں بنتی یہ سوال اچھا ہے لیکن بابر سے میری منگنی نہیں ٹوٹی ہے جو مجھے اچھا نہ لگے، میں نے بابر کے ساتھ 5سال کرکٹ کھیلی۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران میری اور بابر کی کبھی لڑائی نہیں ہوئی، ہماری انڈرسٹینڈنگ بہت اچھی رہی ہے، بابر ہمارا جونیئر تھا اس نے ہمیشہ ہماری عزت کی ہے۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ میری رائے کو لوگ ہمیشہ غلط سمت دے دیتے ہیں کیوں کہ کسی بھی انسان کی کسی سے متعلق رائے علیحدہ ہوتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اسے پسند نہیں کرتا، میں نے ہمیشہ بابر کی کرکٹ پر بات کی ہے اس سے ذاتی ہوکر بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ بابر اچھا انسان نہیں ہے، اگر بولرز میں کسی کو شاہین اچھا لگتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ میرے دشمن ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابر سے متعلق میری رائے یہی رہی ہے کہ وہ ون ڈے اور ٹیسٹ کا بہترین پلیئر ہے لیکن ٹی ٹونٹی کے حوالے سے بابر سے متعلق میری رائے مختلف ہے، بطور بولر مجھے شاید بابر مشکل نہیں لگتا اگر میری اس رائے پر لوگ مجھے بابر کے مخالف کہیں تو بس اتنا کہوں گا کہ ایسے لوگوں کو اللہ ہدایت دے۔

مزید پڑھیں:ایسوسی ایٹ ممبرز کا بھی آئی سی سی فنانشل ماڈل پر تحفظات کا اظہار

محمد عامر نے یہ بھی کہا کہ بابر پاکستان کیلئے اس وقت کا بہترین بیٹسمین ہے اور اگر ایسے ہی چلتا رہا تو وہ آگے چل کر اس جنریشن کا بہترین بیٹسمین بھی بن جائے گا۔