مشہور اداکارہ رانی مکھرجی اپنے مقبول کردار سپر کوپ شیواجی رائے کے روپ میں دوبارہ جلوہ گر ہونے والی ہیں۔ یش راج فلمز نے 13 دسمبر 2024 کو “مردانی” سیریز کے تیسرے حصے کی باضابطہ طور پر تصدیق کی، جو 2026 میں ریلیز ہوگی۔
یش راج فلمز نے اعلان کیا کہ مردانی 3کی کہانی آیوش گپتا نے تحریر کی ہے، جو “دی ریلوے مین” کے لیے مشہور ہیں اور فلم کی ہدایتکاری ابھیرج منوالا کریں گے۔ فلم کی شوٹنگ اپریل 2025 میں شروع ہوگی اور یہ 2026 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
اب پولیس خود جھکا لے گی! پشپا اسٹار آلو ارجن تھیٹر میں خاتون کی ہلاکت کے کیس میں گرفتار
یش راج فلمز کی طرف سے جاری کردہ بیان میں رانی مکھرجی نے کہا:”میں خوش ہوں کہ ہم اپریل 2025 سے مردانی 3 کی شوٹنگ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ پولیس کا یونیفارم پہننا اور ایسا کردار ادا کرنا ہمیشہ خاص ہوتا ہے جو مجھے ہمیشہ محبت دیتا ہے۔ میں فخر محسوس کرتی ہوں کہ میں ایک بار پھر اس بہادر سپاہی کے کردار کو نبھا رہی ہوں جو ہر دن ہمارے تحفظ کے لیے اپنی جان کی قربانی دیتے ہیں۔
رانی نے مزید کہا کہ مردانی 3کی کہانی پہلے سے زیادہ بے رحمانہ اور خطرناک ہوگی۔ انہوں نے کہا:”ہم نے اس بار کہانی کو ایک نئی بلندی تک لے جانے کی کوشش کی ہے اور مجھے امید ہے کہ ناظرین اسے سینما گھروں میں دیکھ کر پسند کریں گے۔ مردانی ایک بہت پسند کی جانے والی فرنچائز ہے اور ہمیں ان توقعات پر پورا اترنے کی ذمہ داری ہے۔