رینجرز نے شہر قائد میں 20 افراد کو زخمی کرنے والے پاگل کتے کو ختم کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رینجرز نے شہر قائد میں 20 افراد کو زخمی کرنے والے پاگل کتے کو ختم کردیا
رینجرز نے شہر قائد میں 20 افراد کو زخمی کرنے والے پاگل کتے کو ختم کردیا

رینجرز اہلکاروں نے 20 افراد کو کاٹ کر زخمی کرنے والے پاگل کتے کو ہلاک کردیا ہے جس کے بعد ایف سی ایریا کے  رہائشی افراد نے سکھ کا سانس لیا۔

کراچی کے علاقے ایف سی ایریا میں 2 روز قبل 20 عام شہریوں کے ساتھ ساتھ ایک پولیس ایس آئی (سب انسپکٹر) کو کاٹ کر علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے کتے کو رینجرز نے آج ٹھکانے لگا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 21 اکتوبر کے بعد ہفتہ بے نقابی سندھ حکومت منائیں گے ، حلیم عادل شیخ

شہر قائد کے دیگر علاقوں میں بھی کتوں کی بہتات کے باعث شہری خوف میں مبتلا ہیں۔ ایف بی ایریا، ملیر، عزیز آباد اور گلشن حدید میں بھی کتوں کی بہتات کے باعث اہلیان علاقہ اپنے گھروں سے نکلتے ہوئے پریشان ہیں جبکہ عزیز آباد بلاک 2 میں کتوں کے کاٹے کے باعث 3 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گزشتہ روز لیاقت آباد میں 20 سے زائد افراد کو پاگل کتے نے کاٹا، حفاظت کا کام پولیس کا ہے لیکن جب پولیس اہلکار کتے کو مارنے گئے تو انہیں بھی کتے نے کاٹ لیا۔ٹارگٹ کلنگ سے بھی کراچی کے شہریوں کی اموات واقع ہو رہی تھیں اور اب ڈینگی اور کتے کے کاٹے سے ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 20 ارب سے زائد رقم کے فور پر صرف کی گئی، لیکن بعد میں پتہ چلا کہ اس کا روٹ درست نہیں ہے۔ یہ کراچی نہیں بلکہ ملک کے خلاف سازش ہے کیونکہ کراچی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

  مزید پڑھیں: کراچی صفائی مہم سے نہیں، اچھے نظام سے ٹھیک ہوگا۔مصطفیٰ کمال

Related Posts