رینجرزکی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،19ملزمان کو گرفتارکرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا سرچ آپریشن، گاڑیوں کی تلاشی
کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا سرچ آپریشن، گاڑیوں کی تلاشی

کراچی: پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے19ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے، ملزمان لے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمدہوئی ہے۔

ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق رینجرزنے بریگیڈ،رسالہ،جیکسن،فیروزآباد،شاہ لطیف، کورنگی اورکالا کوٹ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 16ملزما ن محمد ریحان، شہروز عرف ریحان عرف جادو، محمد شہزاد، وقاص علی قریشی،محمد اصف عرف ٹنو، غلام سخی عرف، سعید خان، محمد نیاز، اکرام اللہ عرف اکرامی، شاہ رخ،صداقت علی عرف شنا، عاقب اختر, اسامہ، راجو، جنید عرف کالا، عابد علی اور عامر کو گرفتارکرلیا ہے۔

ملزمان لوگوں سے لوٹ مار کرنے، غیر قانو نی اسلحہ رکھنے، موٹر سائیکل چوری کرنے،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

مزید پڑھیں:صہیونی زندان میں فلسطینی دو شیزہ کے کپڑے اتارکربرہنہ کر کے تفتیش، آبرو ریزی کاانکشاف

ترجمان کے مطابق رینجرز نے مدینہ کالونی اور ملیر سٹی کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے3ملزمان عبدالطیف، لطیف شاہ اور طلحہ کوگرفتار کرلیاہے جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکر لی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Related Posts