نواز شریف الیکشن سے پہلے وطن واپس آجائیں گے۔رانا تنویر کا دعویٰ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تعلیم رانا تنویر نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف الیکشن سے قبل وطن واپس آجائیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیرِ تعلیم رانا تنویر نے کہا کہ نواز شریف ہر صورت الیکشن سے قبل پاکستان آ کر انتخابی مہم کی قیادت کریں گے جبکہ مذاکرات جمہوریت اور سیاست کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی چھوڑنے والے پہلے بھی کئی بار پارٹیاں بدل چکے۔شیخ رشید

خیال رہے کہ نواز شریف سے قبل مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز ن لیگ کی انتخابی مہم کی قیادت کر رہی تھیں۔ نواز شریف وطن واپسی کے بعد مریم نواز کی جگہ قیادت سنبھال سکیں گے۔

وفاقی ویزر رانا تنویر نے کہا کہ جمہوریت اور سیاست میں مذاکرات ہوتے ہیں، کیا ہم دہشت گرد اور ملک دشمن عناصر سے مذاکرات کریں؟ اگر مذاکراتی ٹیم نے چند روز میں پی ٹی آئی چھوڑ دی تو کس سے مذاکرات ہوں گے؟

رانا تنویر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے معاملات افسوسناک ہیں، آڈیو لیکس میں جن پر الزامات ہیں، منصف بھی وہی بنے بیٹھے ہیں۔

قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی  نے حکومت سے مذاکرات کیلئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ مذاکراتی ٹیم کے پارٹی چھوڑنے کے خدشے کے پیشِ نظر متبادل ٹیم کا بھی اعلان کردیں۔