انتخابات میں تاخیر، پیپلز پارٹی چند نشستوں کیلئے مردم شماری پر معترض ہے۔رانا ثناء اللہ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگ طلال چوہدری کے معاملے پر 2 روز میں فیصلہ کرے گی۔رانا ثناء اللہ
ن لیگ طلال چوہدری کے معاملے پر 2 روز میں فیصلہ کرے گی۔رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: سابق وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے انتخابات میں تاخیر کے تناظر میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چند نشستوں کیلئے مردم شماری پر معترض ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن میں چند سیٹوں پر نقصان کے خوف سے مردم شماری پر اعتراض کیا ہے۔ الیکشن میں 90 روز کی تاخیر سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق گورنر خیبر پختونخوا کا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

گفتگو کے دوران سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل اتفاقِ رائے کے ساتھ مردم شماری کی منظوری دے چکی ہے جس کے دوران پیپلز پارٹی کی نمائندگی بھی رہی۔ نئی مردم شماری پر پوری قوم کو اعتماد ہے۔

سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے آئندہ عام انتخابات میں تاخیر کے نتیجے میں پی پی پی کے خوف کو بلا ضرورت قرار دیتے ہوئے  کہا کہ نئی مردم شماری کی منظوری کے بعد نئی حلقہ بندیاں کرنا آئین کا تقاضا ہے۔

قبل ازیں سابق وزیرِ اطلاعات شیری رحمان نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں پیپلز پارٹی کا اس بات پر اتفاقِ رائے ہوا کہ موجودہ نشستوں کو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کا یہ اعلان کہ حلقہ بندیوں میں 4ماہ لگیں گے، مایوسی کا سبب ہے۔ 

Related Posts