لاہور: سابق وزیرِ قانون پنجاب اور ن لیگ کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملک پر نالائق ٹولہ مسلط ہے جبکہ کسی گواہ نے شہباز شریف پر کوئی الزام نہیں لگایا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے اپنے تمام اثاثے ڈیکلیئر کردئیے تھے۔
گفتگو کے دوران ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف 25 ہزار صفحات کا کیس تیار کرنے کا دعویٰ کرنے والے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کے خلاف صرف 1 گواہ لانے میں کامیاب ہوئے۔ استغاثہ شہباز شریف پر الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔
یہ بھی پڑھیں: طلال چوہدری کے معاملے پر 2 روز میں فیصلہ ہوگا۔رانا ثناء اللہ