لانگ مارچ ضرور ہوگا، قربانی کی عید سے پہلے حکومت کی قربانی ہوگی۔رانا ثناء اللہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لانگ مارچ ضرور ہوگا، قربانی کی عید سے قبل حکومت کی قربانی ہوگی۔رانا ثناء اللہ
لانگ مارچ ضرور ہوگا، قربانی کی عید سے قبل حکومت کی قربانی ہوگی۔رانا ثناء اللہ

لاہور: سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے ہم ملک کو پی ٹی آئی سے آزاد کردیں گے اور وفاقی حکومت کو چلتا کریں گے۔لانگ مارچ ضرور ہوگا اور قربانی کی عید سے قبل حکومت کی قربانی ہوگی۔ 

تفصیلات کے مطابق آج عدالت میں پیشی کے موقعے پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم ملک پر مسلط نااہل ٹولے سے ملک کو نجات دلائیں گے۔ عید کے بعد لانگ مارچ ہوگا جو حکومت کے اختتام پر منتج ہونا ہے۔

ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی ایم کی 9 جماعتوں کی تجویز ہے کہ قومی اسمبلیوں سے استعفے دے دئیے جائیں، ہم غیر جمہوری و غیر آئینی ٹولے کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔

راننا ثناء اللہ نے پیپلز پارٹی کے استعفوں کے خلاف مؤقف پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ خیال یہ کیا جارہا تھا کہ سندھ حکومت کے باعث پیپلز پارٹی استعفوں سے گریزاں ہے تاہم پیپلز پارٹی تو پہلے بھی مستعفی ہونے کے حق میں نظر نہیں آتی تھی۔

قبل ازیں رانا ثناء اللہ منشیات برآمدگی کیس میں انسدادِ منشیات عدالت لاہور میں پیش ہوئے جن پر فردِ جرم کی کارروائی عدالت نے آئندہ ماہ 3 اپریل کت مؤخر کردی۔ شریک ملزم کے متعلق وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے باعث حاضر نہیں ہوسکا۔

معزز جج نے وکیل سے ملزم کی کورونا رپورٹ طلب کر لی۔ وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تاحال ملزم کی رپورٹ موصول نہیں ہوسکی جبکہ ملزم کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ 1 ہفتے میں ملزم کی کورونا رپورٹ پیش کی جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: یوسف گیلانی کی نااہلی اور فارن فنڈنگ کیسز کی سماعت 22 اپریل کو ہوگی

Related Posts