سروین چاؤلہ نے فحاشی کی تمام حدیں پار کرلیں! رانا نائیڈو سیزن 2، دیکھیں یا چھوڑ دیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rana Naidu Season 2: Stream it or Skip it?
ONLINE

رانا نائیڈو سیزن 2 ایک بے ہنگم لیکن دھماکہ خیز کہانی کے ساتھ واپس آئی ہے، اداکار رانا دگوبتی اپنے بیٹ سے انصاف کرنے والے ’فکسر‘ کے روپ میں ایک بار پھر اسکرین پر نمودار ہوتے ہیں جو اس بار بھی مسائل، اشتعال انگیزی اور عجیب و غریب مناظر کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں مگر پھر بھی سیریز کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

ممبئی کی گلیوں سے وابستہ ایک ولن کا مکالمہ “اسٹریٹ ڈرائیو کے علاوہ کچھ آتا ہی نہیں”، دراصل اسی تضاد کو بیان کرتا ہے جس پر یہ شو قائم ہے،بے ادب، دلیرمگر کہیں نہ کہیں متوجہ کرنے والا۔

 

آٹھ اقساط پر مشتمل اس دوسرے سیزن میں یہ شو اپنے پہلے سیزن کی شورش زدہ توانائی کو قدرے کھو دیتا ہے لیکن اس کی فحاشی اور بے باکی بدستور برقرار ہے جو بھارتی اسٹریمنگ دنیا میں اسے منفرد بناتی ہے۔

رانا دگوبتی ایک حیدرآبادی فکسر کے طور پر واپس آئے ہیں جو ممبئی کے چمکتے دمکتے حلقوں میں کام کرتا ہے۔ پہلے سیزن میں وہ اپنے بدمزاج والد (جو ان کے حقیقی ماموں وینکاتیش دگوبتی ہیں) کا سامنا کرتے ہیں اور دونوں ایک پریشان کن صلح پر پہنچتے ہیں۔ اس بار نئی دشمنیاں جنم لیتی ہیں، بھائی آپس میں دشمن بن جاتے ہیں اور خاندان کی پیچیدہ دنیا مزید بھنور میں ڈوبتی جاتی ہے۔

رانا کی بیوی نینا (سروین چاولا) ایک اور مرد (ڈینو موریا) کی آغوش میں سکون تلاش کرتی ہے۔ رانا کے بھائی (سوشانت سنگھ اور شاندار اداکاری کرنے والے ابھیشیک بنرجی) اس کی ماضی کی پرتشدد زندگی اور لاپروائی کے خلاف کھڑے ہوتے ہیں جبکہ ستم ظریفی یہ ہے کہ وہی زہریلے والد کے ساتھ کام بھی کر رہے ہیں جس نے سب کو غصے میں ابلتے وجود میں تبدیل کر دیا ہے۔

ارجن رامپال، رجت کپور سمیت کئی دیگر اداکار کہانی میں مختلف ذیلی کہانیوں، کرداروں اور بگاڑ کے ساتھ رنگ بھرتے ہیں۔ رامپال کی کارکردگی خاص طور پر قابلِ تعریف ہے۔یہ شو اپنے فطری مزاج میں جنسی انحراف، مردانگی کی جارحیت اور بے قابو خواہشات کو اہمیت دیتا ہے۔

یہ سیریز کرن انشمن کی تخلیق ہے جو کہ بظاہر بددماغ مردوں کی دنیا تخلیق کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ شو کے طاقتور اداکار، ہر منظر میں اپنی موجودگی سے انصاف کرتے ہیں، مگر بعض اوقات تحریر کا معیار اس کی رفتار میں رکاوٹ بنتا ہے۔ اکثر اوقات کہانی میں واقعات کا تسلسل نظر نہیں آتا یوں لگتا ہے جیسے زندگی خود ہی ان کرداروں پر مسلط ہو رہی ہو۔

رانا دگوبتی کا انتخاب بھی دلچسپ ہے نہ وہ کسی فکسر جیسے جسمانی خدوخال رکھتے ہیں اور نہ ہی کسی کامیاب فاتح کی جھلک ان کے چہرے پر نظر آتی ہے۔ ان کا کردار ایک ایسے مرد کا عکس ہے جو اندر سے خالی ہے، مگر باہر سے سخت اور پراسرار نظر آنا چاہتا ہے۔ سیزن کا آغاز ان کے بیٹے کے اغوا سے ہوتا ہے، لیکن کہانی پھر بار بار اپنی ہی رفتار کو توڑ کر بھٹکتی رہتی ہے۔

یہ دوسرا سیزن پہلے سیزن کی طرح بے قابو تو نہیں لیکن اشتعال انگیزی کی سطح بلند کرنے میں کامیاب ہے۔ اس سیریز کو مزید متوازن بنانے کے لیے تھوڑی نرم مزاجی، مردانگی کے سخت پہلو میں نرمی اور کچھ مناظر کو سادگی سے گزرنے دینا، شاید اسے مزید بہتر بنا سکتا تھا۔رانا نائیڈو سیزن 2 نیٹ فلکس پر دستیاب ہے۔

Related Posts