رمیز راجا نے شان مسعود کا مذاق اڑانے والے بیان کی وضاحت کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رمیز راجا
(فوٹو: کرکٹ ایڈکٹر)

لاہور: معروف کمنٹیٹر اور قومی کرکٹر رمیز راجا نے شان مسعود کا مبینہ مذاق اڑانے والے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوال کرنا میرا حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب پر اپنے وی لاگ میں کرکٹر رمیز راجا نے کہا کہ کھلاڑیوں سے سوال کرنا میرا حق ہے، سوال پوچھنے کا مقصد شان مسعود کو نیچا دکھانا نہیں تھا۔ اگر کسی مکمل انٹرویو ہی نہیں دیکھا تو اس بارے میں بات نہیں کروں گا۔

وی لاگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ شان مسعود میرے بیٹے کی عمر کے ہیں، ان سے بیٹنگ کے بارے میں گفتگو ہوتی رہی ہے، جب پاکستان شان مسعود کی کپتانی میں 6ٹیسٹ میچ ہار گیا تو میں نے شان مسعود کو ہٹانے کا نہیں کہا تھا۔

گفتگو کے دوران رمیز راجا نے کہا کہ میں سوشل میڈیا کی باتوں پر دھیان نہیں دیتا۔ جو لوگ کرکٹ نہیں کھیلتے، وہ سوشل میڈیا پر کرکٹ پر بات کرتے ہیں، ایسا لگتا ہے پاکستان میں کرکٹ سوشل میڈیا کے دم پر ہی زندہ رہ گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رمیز راجا نے بنگلہ دیش سے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز ہار جانے اور پھر انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست پر شان مسعود سے پوسٹ میچ انٹرویو میں پوچھا کہ آپ نے مسلسل 6میچز میں شکست کا ریکارڈ کیسے بنا لیا؟

ایک جانب قومی ٹیم ک کپتان شان مسعود نے رمیز راجا کے سوالات اور تبصرے پر ناخوشی کا اظہار کیا تو دوسری جانب پی سی بی نے نامناسب سوالات کا نوٹس لیتے ہوئے رمیز راجا کو آئندہ کمنٹری پینل میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Related Posts