نہیں جانتا کہ میں پاکستان واپس آ سکوں گا یا نہیں اور، رجب بٹ نے ملک سے فرار کی وجہ کیا بتائی؟

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rajab Butt reveals reason behind leaving Pakistan
(فوٹو؛ فائل)

متنازعہ “295 پرفیوم” کے آغاز کے بعد مقدمات کا سامنا کرنے والے پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹنے بالآخر پاکستان چھوڑنے کی اصل وجہ بتا دی ہے۔

ڈیجیٹل کریئیٹر ایک کے بعد ایک تنازعے کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ آج کل وہ ایک وائرل پرفیوم لانچ ویڈیو کی وجہ سے توہین مذہب کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔

کئی بار معذرت کے باوجودرجب بٹ اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں۔ گزشتہ رات انہوں نے ایک باضابطہ معذرتی ویڈیو جاری کی۔

اپنے حالیہ وی لاگ میں رجب بٹ نے وضاحت کی کہ انہوں نے پاکستان کیوں چھوڑا۔ان کا کہنا ہے کہ “ہاں، میں پاکستان میں نہیں ہوں۔ میں نے 23 مارچ کی رات ملک چھوڑا۔ مجھے اپنی جان کا خوف نہیں تھا، لیکن میں اپنی ماں اور اپنے خاندان کے لیے فکرمند تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی موجودہ لوکیشن ظاہر نہیں کر رہا لیکن میں یہاں اکیلا آیا ہوں، میرا کوئی دوست میرے ساتھ نہیں تھا۔ حتیٰ کہ میرے گھر والوں کو بھی میرے ملک چھوڑنے کا بعد میں ہی پتہ چلا۔

میں وی لاگز ریکارڈ کر رہا ہوں اور جلد ہی اپلوڈ کروں گا۔ میں نہیں جانتا کہ میں پاکستان واپس آ سکوں گا یا نہیں لیکن میرا دل چاہتا ہے کہ میں جلد واپس آ جاؤں۔

 

میں صرف ایک شرٹ اور اپنے فونز کے ساتھ نکلا کیونکہ میری زندگی کو خطرہ تھا۔ میں ایک نشانہ تھا، اسی لیے میں نے اکیلے فرار ہونے کا فیصلہ کیا۔ اب میرے کچھ دوست بھی یہاں میرے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔”

رجب بٹ کے مداح اس مشکل وقت میں ان کی حمایت کر رہے ہیں۔ بہت سے لوگ انہیں بیرون ملک بسنے کا مشورہ دے رہے ہیں کیونکہ ان کے مطابق پاکستان میں کامیاب ڈیجیٹل کریئیٹرز کے لیے حالات محفوظ نہیں ہیں۔

Related Posts