کشمیرکاجھنڈاگراتوبھارت کااگلانشانہ پاکستان ہوگا،وزیراعظم آزادکشمیر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی پاکستان کے مفاد کے خلاف ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کشمیر کے معاملے کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی ضرورت نہیں ،اس معاملے پر امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی پاکستان کے مفاد کے خلاف ہو گی۔

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرکاکہنا ہے کہ 72سال سے کشمیری عوام آزمائش کاسامنا کررہےہیں ،آخری کشمیری تک اپنی آزادی کے لیے لڑیں گے ،آزادکشمیرپاکستان کی ڈھال ہے ۔

اسلام آبادمیں قومی پارلیمانی کانفرنس برائے کشمیر سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم آزادکشمیر کاکہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں 1الاکھ سے زائدکشمیریوں کوشہیدکیاجاچکا ہے ،10ہزارخواتین ایسی ہیں جنہیں معلوم نہیں کہ ان کے شوہرزندہ ہیں یامارےجاچکے ہیں،ہزاروں خواتین کے ساتھ زیادتی کی گئی ،سیکڑوں بچے اوربچیوں کوبھارتی فورسز نے پیلٹ گنزسےنشانہ بناکربصارت سے محروم کردیا ہے ۔

راجہ فاروق حیدرکاکہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام پاکستان کی جانب دیکھ رہی ہے ،ہم نہ  رہے توآپ کا وجود بھی سوالیہ نشان بن جائے گا، بھارت خود کو خطہ میں ابھرتی ہوئی فوجی اور استعماری قوت سمجھتا ہے،کشمیرکاجھنڈاگراتوبھارت کااگلانشانہ پاکستان ہوگا،انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، کشمیر کا ہر شخص پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

وزیراعظم آزادکشمیر کاکہناتھا کہ سارے جہاں کا درد ہمارے سینوں میں ہے لیکن ضرورت پڑنے پر کوئی ہمارے ساتھ کھڑا نہیں ہوتا،  کشمیری پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں ، اگر کشمیر کا کوئی مسئلہ نہیں ہے تو مسئلہ فلسطین بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی سپریم کورٹ کے فیصلے کی تائید  کی جس سے اختلاف ہے، بھارتی سپریم کورٹ نے کبھی اپنی  حکومت کے خلاف فیصلہ نہیں دیا ہے، سپریم کورٹ نے مودی کو بیل آؤٹ کیا، بنئے کی چالوں کا مقابلہ کرنا صرف محمد علی جناح جانتے تھے۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ پاکستان نے پلوامہ حملے کو سانحہ قرار دیا جس کی میں مخالفت کرتا ہوں، اصل سانحہ تو ہمارے ساتھ ہوا ہے، عالمی جنگ دوئم کی وجہ ہٹلر کا قومیت کو ابھارنا تھا، بھارت بھی اس ہی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

Related Posts