پاکستان کانریندر مودی کوفضائی حدودکےاستعمال کی اجازت دینے سے انکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کانریندر مودی کوفضائی حدودکےاستعمال کی اجازت دینے سے انکار
پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندری مودی کےجہازکوملکی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سےانکارکردیا ہے ۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندری مودی کےجہازکوملکی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سےانکارکردیا ہے ۔

وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمدقریشی کااپنے ویڈیوپیغام  میں کہناتھا کہ نریندر مودی کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور فیصلے کے بارے میں بھارتی ہائی کمیشن کو آگاہ کر دیا گیاہے۔

وزیرخارجہ کاکہناتھا کہ  ہندوستان سے درخواست آئی تھی کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کےلیے جائیں گے اور اس مقصد کےلئے وہ 20 ستمبر کو جانے کےلئے اور 28 ستمبر کو واپسی کےلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنا چاہ رہے تھےتاہم مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال کے تناظر میں بھارتی حکومت کی درخواست مستردکر دی ہے، اجازت سےانکارکی ایک بڑی وجہ بھارتی حکومت کارویہ بھی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرکے امریکا جانے کے خواہشمند تھے اور اس سلسلے میں بھارتی حکومت کی جانب سے حکومت پاکستان سے درخواست کی گئی تھی کہ نریندرمودی کے جہاز کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے لیکن پاکستان نے مودی کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا،  اب مودی کے طیارے کو لمبا پھیرا لے کر امریکا جانا ہوگا۔

اس سے قبل پاکستان نے بھارتی صدر رام ناتھ کووند کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق اجازت نہیں دی تھی۔

Related Posts