بھارت اپنی ایک انچ زمین پر بھی چین کا قبضہ نہیں ہونے دے گا۔ راج ناتھ سنگھ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اپنی ایک انچ زمین پر بھی چین کا قبضہ نہیں ہونے دے گا۔ چینی فوج نے ہمارے ملک میں گھسنے کی کوشش کی تھی لیکن بہادر سپاہیوں نے ان کو مار بھگایا۔

تفصیلات کے مطابق توانگ میں چین بھارت فوجی جھڑپوں کے متعلق بیان دیتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ چین نے 9دسمبر کو حالات بدلنے کی کوشش کی۔ تصادم میں نہ ہمارا کوئی سپاہی ہلاک ہوا نہ شدید زخمی ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

صدر زیلنسکی کی یوکرین امن بحالی کیلئے 3 مراحل کی تجویز

دوسری جانب بھارتی لوک سبھا میں اپوزیشن نے مودی حکومت کو چین سے جھڑپوں کے معاملے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اپوزیشن رہنماؤں نے حکومت پر الزام لگایا کہ چین سے تصادم کی حقیقی صورتحال سے بے خبر رکھا جارہا ہے، حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔

گزشتہ روز وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے وزیر خارجہ، تمام فوجی سربراہان اور سی ڈی ایس سمیت سرکردہ حکام کے ساتھ ہنگامی اجلاس کی صدارت کی جس کے بعد یہ اعلان سامنے آیا کہ وزیر دفاع لوک سبھا میں 12 بجے آفیشل بیان جاری کریں گے۔

راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ چین نے بھارت میں دراندازی کی کوشش کی تاہم بھارتی فوجی کامیاب رہے۔ چینی فوج کو پسپا ہونا پڑا۔انہوں نے بھارتی فوج کی بہادری کو سلام بھی پیش کرڈالا تاہم بھارتی وزیر دفاع نے تسلیم کیا کہ چین سے فلیگ میٹنگ بھی ہوئی ہے۔

 

Related Posts