کراچی: محکمہ موسمیات نے پیر کو صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
سکھر، خیرپور، گھوٹکی، لاڑکانہ، میرپورخاص، سانگھڑ، تھرپارکر، عمرکوٹ، کشمور اور ان کے گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم صوبے کے باقی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
کراچی میں کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36-38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ حیدرآباد 35-37 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار دے دیا گیا
اس کے علاوہ سکھر 37-39 ڈگری سینٹی گریڈ،ٹھٹھہ 36-38 ڈگری سینٹی گریڈ، موہنجوداڑو 36-38 ڈگری سینٹی گریڈ،دادو 35-37 ڈگری سینٹی گریڈ، مٹھی 39-41 ڈگری سینٹی گریڈ، اور نوابشاہ میں 35-37 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔