کراچی میں بارش کا پانی جمع، ٹرینیں معطل، کاروبار متاثر، سامان تباہ، اربوں کا نقصان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rain water in Karachi, trains suspended, business affected, goods destroyed, billions lost

کراچی :شہرقائد میں بارش توختم ہوگئی لیکن سڑکوں پر آثار تاحال موجود ہیں، بولٹن مارکیٹ، موتن داس سمیت اولڈ سٹی ایریا کی کئی مارکیٹوں میں تاحال بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہو سکی۔

شہرکے تجارتی مراکز میں نکاسیِ آب کا عمل مکمل نہیں ہوسکا، اولڈ سٹی ایریا، کورنگی انڈسٹریل ایریا اور سائٹ صنعتی ایریا میں سیوریج کا پانی تاحال جمع ہے جس سے تجارتی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔

شہر قائد میں بارش کے پانی نے جہاں کئی زندگیاں نگل لیں وہیں لوگوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچایا ہے،شہر کی مشہور مارکیٹوں  میں ابھی بھی بارش کاپانی جمع ہے، کورنگی اور سائٹ کی سڑکوں میں گڑھے پڑے ہوئے ہیں، کئی کارخانے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

12ارب سے زائد کی لاگت سے بننے والی سندھ اسمبلی کی نئی عمارت کے تہہ خانے سے بارش کا پانی نہیں نکالا جاسکا، نئی عمارت کی مسجد اور کئی دفاتر ڈوبے ہوئے ہیں اور سندھ ہائیکورٹ میں پارکنگ ایریاز سے بھی بارش اور سیوریج کا پانی اب تک نہ نکالا جاسکا۔

سندھ ہائیکورٹ کے حلف نامہ برانچ کی بجلی بھی اب تک بحال نہ کی جاسکی ،حلف نامہ برانچ میں بجلی بند ہونے سے درخواستوں کا اندارج ٹھپ ہوگیا،حلف نامہ برانچ میں بجلی بند ہونے سے وکلا اور سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

سندھ میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث ریلوے کا ٹرین آپریشن معمول پر نہیں آ سکا، لاہور سے کراچی آنے والی قراقرم ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا جبکہ کئی گھنٹے گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈی سی ا و ریلوے لاہورشیریں حنا اصغرکا کہنا ہے کہ کراچی ڈویژن اور اندرون سندھ میں حالیہ شدید بارشوں اور مسافر کم ہونے کی وجہ سے لاہور سے کراچی جانے والی 42 ڈاؤن قراقرم ایکسپریس کو کینسل کر دیا گیا۔

مسافروں کو دوسری گاڑیوں میں ایڈجسٹ کرنے کی پالیسی اپنائی گئی ہے یا جو مسافر نہ جانا چاہیں ان کو مکمل ریفنڈ دیدیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں نالوں پر تجاوزات ختم کرنے کیلئے آپریشن شروع

مسافروں کی ایڈجسٹمنٹ اور رہنمائی کے لیے ڈی سی او لاہور اپنے اسٹاف کے ہمراہ لاہور اسٹیشن پر موجود ہوں گی جبکہ فیصل آباد ریلوے اسٹیشن پر اسسٹنٹ آپریٹنگ آفیسر سلیمان خالد موجود ہوں گے۔

Related Posts