کراچی میں نالوں پر تجاوزات ختم کرنے کیلئے آپریشن شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Anti-encroachment drive along nullahs in Karachi begins

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سندھ حکومت نے بدھ کے روز کراچی میں نکاسی آب کے نالوں پرتجاوزات ختم کرنے کیلئے بڑی مہم شروع کردی ، پولیس کی بھاری نفری بھی انسداد تجاوزات مہم میں شریک ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے دن وسطی ضلع میں نالوں کے قریب تعمیر شدہ دکانوں اور شیڈوں سمیت غیر قانونی تعمیرات منہدم کردی جائیں گی۔ تجارتی عمارتوں اور دکانوں کے مالکان کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق انسداد تجاوزات مہم کے پہلے مرحلے میں نیو کراچی ، کیفے پیالہ اور دیگر آس پاس کے علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات ختم کردی جائیں گی۔

اس گرینڈ آپریشن متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیموں بھی حصہ لیں گی جبکہ محکمہ انسداد تجاوزات کے اضافی عہدیداروں کو بھی سندھ کے دیگر علاقوں سے طلب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: برساتی نالوں پر موجود تجاوزات کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، ناصر حسین شاہ

واضح رہے کہ کراچی میں حالیہ بارش کے بعد نکاسی آب کا نظام خراب ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہری انتظامیہ کو نالوں  پر قائم تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

Related Posts